ہملٹن: نیو زی لینڈ نے انگلستان کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک دو وکٹ کے نقصان پر 96رنز بنا لیے ۔

اب وہ انگلستان کے خلا ف پہلی اننگز کا101رنز کا خسارہ پورا کرنے سے صرف پانچ رن دور ہے جبکہ اس کے 8وکٹ باقی ہیں۔کھیل ختم ہوا تو کپتان ولیمسن 97گیندوں پر 4چوکوں کی مدد سے37اور روز ٹیلر 76گیندوں پر 4چوکوں کےساتھ31رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

افتتاحی بلے باز لیتھم 29گیندوں پر دو چوکو کے ساتھ18رنز بنا کر ووکس کی گیند پر روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ جیت راول دوسرے اوور میں ہی کوئی رن دوڑے بغیرسام کوران کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے ۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور375کے جواب میں انگلستان نے کپتان جو روٹ کی ڈبل سنچری ،افتتاحی بلے با زبرنس کی سنچری اور وکٹ کیپر بلے باز اولی پوپ کی ہاف سنچری کی بدولت 476رنز بنائے۔روٹ نے 441گیندوں پر226رنز بنائے اور 22چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

برنز نے 209گیندوں پر 15چوکوں کے ساتھ101اور پوپ نے 202بالوں پر چھ چوکوں کے ساتھ75رنز بنائے۔انگلستان کے 24رنز پر ہی دو وکٹ آؤٹ ہو گئے تھے لیکن برنز س اور روٹ کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 177رنز بنا کر انگلستان کی لڑکھڑاتی اننگز کو سنبھالا۔ تاہم اس کی اننگز ایک بار پھر اس وقت لڑکھڑانے لگی جب ابھی انگلستان کو پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید 113رنز درکار تھے تو اس کا پانچواں بلے باز بھی آؤٹ ہو گیا۔

لیکن روٹ کو پوپ کی شکل مین ایکبھروسہ مند ساتھی مل گیا اور ان دونوں نے جدا ہوئے بغیر خسارہ پورا کر لیا اور چھٹے وکٹ کی شراکت میں 183رنز بنا کر اسکور455تک پہنچا دیا۔ لیکن455اسکور پر پوپ اور تین رنز کے اضافہ کے بعد ہی روٹ کے آؤٹ ہوگئے تاہم اس وقت تک انگلستان کو 83رنز کی سبقت حاصل ہو گئی تھی لیکن روٹ کے آؤٹ ہو جانے کے بعد پھر کوئی بلے باز اس سبقت کو مزید مضبوط نہ کر سکا اور پوری ٹیم476رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ویگنر 5وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ ساؤدی کو دو اور ہنری اور سینٹنر کا ایک ایک وکٹ ملی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *