New Zealand take series 2-0 after Bay Oval washoutتصویر سوشل میڈیا

ماؤنٹ موگانوی:تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہوجانے سے نیو زی لینڈ نے تین میچوں کی سریز 2-0سے جیت لی۔ پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے مدعو کیے جانے پر ویسٹ انڈیز نے ابھی 2.2اوورز کا ہی سامنا کیا تھا کہ بارش شروع ہو گئی اور اتنی تیز اور تسلسل سے جاری رہی کہ امپائروں کو میچ ختم کرنے کا اعلان کرنا پڑا۔

ان 2.2اووروں میں ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر25رنز بنائے تھے جس میں کنگ کے11رنز تھے۔ اس اسکور پر انہیں فرگوسن نے، جنہیں سریزمیں سات وکٹ لینے پر مین آف دی سریز قرار دیا گیا ،تھرڈ مین پر جمی نیشم کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ کرایا۔ اس سے قبل اسی میدان میں کھیلے گئے سریز کے دوسرے میچ میںمڈل آرڈر کے بلے بز گلین فلپس کی طوفانی سنچری، ڈیون کانوے کی بہترین نصف سنچری اور ان دونوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 184رنز کی پارٹنر شپ کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 72 رنوں سے شکست دیکر 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 2-0 کی فاتحانہ برتری حاصل کرلی تھی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فلپس اور کانوے کی دھماکہ خیز اننگز اور دونوں بلے باوں کے رمیان تیسرے وکٹ کے لئے 184 رن کی بڑی شراکت داری کی بدولت 20 اوور میں3 وکٹوں پر 238 رنوں کا بڑا اسکور بنایا۔ فلپس نے محض51گیندوں پر 10چوکوں اور8چھکوں کی مدد سے 108اور کانوے نے 37گیندوں پر 4چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کے ساتھ 65رنزبنائے اور غیر مفتوح رہے۔ ہدف کے تعاقب میں ونڈیز کی ٹیم 20 اوور میں نو وکٹوں پر 166 رن ہی بنا سکی۔

فلپس ۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے مدعو کیے جانے پر نیوزی لینڈ کے سلامی بلے بازوں نے تیزی سے رنز بٹورتے ہوئے ساڑھے پانچ اووروں میں ہی 49رنز بنا لیے۔ اوشانے تھامس نے ٹم ا سیفرٹ کو آو¿ٹ کرکے پہلے وکٹ کے لیے خطرناک موڑ اختیار کرتی جارہی یہ شراکت توڑ دی۔ اسیفرٹ نے 13 گیندوں پر3 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے۔ پہلا جھٹکا لگنے کے بعد مارٹن گپٹل بھی زیادہ دیر تک ٹک نہ سکے اور وہ فبین ایلن کی طرف ر نکولس پورن کو کیچ دیکرپویلین لوٹ گئے۔

گپٹل نے 23 گیندوں میں5 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔اس کے بعد ، فلپس اور کانوے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ویسٹ انڈیز کے گیند بازوں کی جم کر دھنائی کی۔ فلپس نے 51 گیندوں پر 108 رنوں کی اننگز میں 10 چوکے اور8 چھکے لگائے جبکہ کانوے نے 37 گیندوں پر 4 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آو¿ٹ 65 رنز بنائے۔

ونڈیز کے لئے تھامس نے 4 اوورز میں 44 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا اور کیرون پولارڈ نے 3 اووروں میں 33 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ ہدف کے تعاقب کرنے اتری ونڈیز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس کے 3 وکٹ 60 رنز پر گر گئے۔ونڈیز کو بڑی شراکت داری نہ ہونے کی وجہ سے کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پولارڈ نے 15 گیندوں میں 4 چھکوں کی مدد سے 28 ، شیمرون ہیتمائر 25 ، آندرے فلیچر نے 20 اور فیبین ایلن نے 15 رنز بنائے جبکہ کیمو پال 18 گیندوں میں 3 چھکوں کی مدد سے 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمسن نے4 اوور میں 15 رن پر دو وکٹ ، مشل سینٹنر نے3 اوور میں 41 رن پر دو وکٹ ، لوکی فرگیوسن نے 4 اوور میں 22 رن پر ایک وکٹ، ایش سودھی نے 4 اوور میں 26 رن دے کر ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا، ٹم ساو¿تھی نے 4 اوور میں 49 رن دے کر ایک وکٹ اور جیمز نیشم نے 1 اوور میں 12 رن دے کر1 وکٹ حاصل کیا۔فلپز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *