NIA raids 9 J&K locations as part of terror probeتصویر سوشل میڈیا

سری نگر: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ٹیم نے جمعہ کو مرکزی علاقے جموں و کشمیر اور ریاست راجستھان کے میں کئی مقامات پر چھاپے مارے کی۔ حکام نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ این آئی اے کی ٹیموں نے جموں و کشمیر پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ساتھ مل کر بارہمولہ، اننت ناگ، بانڈی پورہ، سوپور، پلوامہ اور سری نگر سمیت مختلف اضلاع میں چھاپے مارے۔

انہوں نے کہا کہ جموں کے کٹھوعہ علاقے میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہ چھاپے لشکر طیبہ، جیش محمد(جے ایم) ، حزب المجاہدین (ایچ ایم)، البدر اور ان سے وابستہ مزاحمتی محاذ اور پیپلز اگینسٹ فاسسٹ فورسز جیسے گروپوں کے ذریعہ رچی گئی دہشت گردانہ سازش کیس کی تفتیش اور شواہد اکٹھا کرنے کےایک جزو کے طور پر مارے گئے ہیں۔

جموں و کشمیر میں بارہمولہ، کپواڑا، شوپیان، بڈگام، گاندر بل، اور راجوری کے 8مقامات پر اور راجستھا ن کے جودھپور ضلع میں یہ چھاپے مارے گئے ہیں۔چھاوں کے دوران مختلف مجرمانہ دستاویزات، ڈیجیٹل آلات ، سم کارڈز اور کئی قابل اعتراض اشیاءبرآمد ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *