Nine big transport projects to open until mid-summer:says Iran president Hassan Rouhaniتصویر سوشل میڈیا

تہران: صدر ایران حسن روحانی نے کہا ہے کہ 2021میں وسط موسم گرما تک 9بڑے ٹرانسپورٹیشن پراجکٹ شروع ہو جائیں گے۔13ٹرانسپورٹ اور ایر پورٹ پراجکٹوں کی آن لائن افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ یہ سال ”پیداوار میں تیزی سے اضافہ“ کا ہے اور اس مقصد کی بنیادوں میں سے ایک نقل و حمل کی سہولتوں میں اضافہ ہے۔

کورونا وائرس کا ذکر کرتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ جلد یا بدیر دنیااس مہلک وبا سے نجات حاصل کر لے گی ۔اور ایک ٹیکہ تیار ہوجائے گا۔ بعد از وبا دور میں سیاحت ایران کے لیے ایک نہایت اہم ہوگا اور ٹرانسپورٹ سب سے زیادہ موثر سہولت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی تعلقات میں ٹرانسپورٹ بہت اہم ہے اور اس سلسلہ میں راہداری کا ایک اہم رول ہو گا۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایران نہایت اہم مقام پر واقع ہے اور خطہ کے مغرب سے مشرق کو شمال سے جنوب کو اور وسطی ایشیا کو خلیج فارس ، خلیج عمان اور بحیرہ ہند سے ملا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ان خطوں کو روس اور شمالی یورپ سے ملا سکتا ہے اور اسی طرح مغربی سے مشرقی ایشیا کو مربوط کر سکتا ہے۔

روحانی نے مزید کہا کہ خاف ۔ہرات ریلوے آئندہ ہفتہ کھل جائے گی جو ایران اور افغانستان کو ریلوے کے ذریعہ پہلی بار جوڑے گی۔

ایران کے خلاف امریکہ کے شر انگیزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جو منصوبے بنائے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ اصل ٹرانزٹ روڈز ایران سے نہ گذریں لیکن اسے بہت زیادہ کامیابی نہیں مل سکی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یومیہ 1400پروازیں ایران کے آسمان سے گذرتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *