کولکاتا: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کے روزکہاہے کہ بنگال میں ترنمول کانگریس کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے اور ریاست میں کوئی دوسری پارٹی اس کی جگہ نہیں لے سکتی۔
یہاں منعقدہ ٹی ایم سی کی شیڈولڈ ذات اور شیڈول قبائل کے رہنماؤں کی ایک میٹنگ میں انہوں نے کہاہے کہ پارٹی عوام کی بہتری کے لیے کام کرے گی۔
ممتابنرجی نے کہاہے کہ کوئی دوسری پارٹی ہماری جگہ نہیں لے سکتی کیونکہ ٹی ایم سی نے دنیا میں سب سے زیادہ عوامی فلاح وبہبود کی حکومت دی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ بی جے پی نے بھارت کو ختم کردیا ہے اور اب بنگال کی بات کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زعفرانی پارٹی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔