No fingerprints, DNA sample or leads from cocaine found at the White House, the Secret Service saysتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن(اے یو ایس )امریکی سیکرٹ سروس کی تحقیقات کی سمری کے مطابق، ایف بی آئی کی جدید ترین کرائم لیب کے تجزیے اور علاقے کی نگرانی کی فوٹیج سے وائٹ ہاؤس میں کو کین لانے والےمشتبہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی اور نہ ہی کوئی سراغ مل سکاہے۔یو ایس سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں کو دو جولائی کو وائٹ ہاو¿س میں معمول کی صفائی کے دوران ویسٹ ونگ کی لابی میں سفید پاؤڈر ملاتھا،جہاں بڑی تعداد میں عملہے کی آمد و رفت رہتی ہے اور ٹور گروپس اپنے فون اور دیگر سامان چھوڑنے کے لیے وہاں جمع ہوتے ہیں۔

خبررساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کی حاصل کردہ تحقیقات کی سمری کے مطابق سیکرٹ سروس کے عہدے داروں نے کہا ہےکہ “کسی ٹھوس شہادت کے بغیر، تفتیش کے ذریعے اس لابی سے گزرنے والے سینکڑوں افراد میں سے کسی ایک ’پرسن آف انٹریسٹ‘ کی نشان دہی نہیں کی جاسکتی۔ “تفتیش سے واقف ایک شخص کے مطابق جو تحقیقات کے بارے میں بات کرنے کا مجاز نہیں تھا، اس نے ایسوسی ایٹڈ پریس سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ زیادہ تر امکان یہ ہے کہ بیگ وائٹ ہاؤس کے ٹور کے لیے آنے والے ان سینکڑوں افراد میں سےکسی ایک کا تھاجو ویک اینڈ پر عمارت کے اندر گئےاور باہر آئے تھے۔

سیکرٹ سروس وائٹ ہاو¿س کی سیکیورٹی کی ذمے دار ہے اور تحقیقات کی قیادت کررہی ہے۔صدربائیڈن کوکین کی دریافت کے وقت وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے۔ وہ ویک اینڈ پراپنے خاندان کے ہمراہ کیمپ ڈیوڈ میں موجود تھے۔وائٹ ہاو¿س میں کوکین کی موجودگی نے ری پبلکنز کی جانب سے تنقید اور سوالات کی بوچھاڑ کو جنم دیا، جنہیں تحقیقات کے نتائج پر جمعرات کو بند دروازوں کے پیچھےبریفنگ دی گئی۔

ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی نے جمعرات کو کہا کہ “کوئی مساوی انصاف نہیں ہے۔ “بائیڈن انکارپوریٹڈ کے گرد گھومنے والی کسی بھی چیز کے ساتھ رویہ کسی دوسرے امریکی سے مختلف ہوتا ہے اور اسے روکنا ہوگا۔”وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکریٹری نے کہا کہ صدر جو بائیڈن کا خیال ہے کہ خفیہ سروس کے لیے یہ “غیر معمولی طور پر اہم ہے” کہ وہ اس بات کی تہہ تک جائے کہ منشیات وائٹ ہاو¿س میں کیسے پہنچیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *