No Mandis shut, MSP has increased after farm laws were passed: PM Modi in Lok Sabhaتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں ایک بار پھر کسانوں کو پیغام دیا ہے۔ صدر جمہوریہ کے خطاب پر بحث کے دوران انہوں نے کہا کہ نئے زرعی قوانین کسی کے لئے بھی رکاوٹ نہیں ہیں، سبھی کے لئے متبادل سہولت موجود ہے۔ یعنی جو چاہے، اسے منتخب کرے، جو چاہے وہ دور ہٹ سکتا ہے۔

ہم نے پرانی منڈیوں کو بھی برقرار رکھا ہے۔ اس بجٹ میں منڈیوں کو جدید بنانے کے لئے اور بجٹ کا نظم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مسلسل کم از کم سہارا قیمتوں(ایم ایس پی) میں تسلسل سے اضافہ کیا ہے۔دوسری جانب کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے زرعی قوانین کو خطرناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ داروں کے لئے زرعی قانون بنایا گیا ہے۔

اس قانون سے سرمایہ داروں کو فائدہ ہوگا۔ یہ قانون منڈیوں کو ختم کر دے گا اور کسان کو ان کے پیداوار کی صحیح قیمت نہیں ملے گی ،کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے کہا کہ اس قانون کے آنے کے بعد سرمایہ دار اپنی مرضی سے قیمت طے کریں گے اس سے پوری طرح سے ذخیرہ اندوزی ہوگی، وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے 56 انچ کے سینے میں دل کسانوں کے لئے نہیں دھڑکتا بلکہ سرمایہ داروں کے لئے دھڑکتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے یوا یس کے مطابق کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے سہارنپور دورے پر جانے سے پہلے ٹویٹ کے توسط سے لکھا کہ کسانوں کے دل کی بات سننے،سمجھنے،ان سے اپنے جذبات بانٹنے،ان کی جدوجہد کی حمایت کرنے کے لئے وہ پورے دن سہارنپور میں رہیںگی ۔

واضح رہے کہ مغربی اترپردیش کے کسان مرکزی زرعی بلوں کے خلاف ناراض ہیں اور آندولن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔کسانوں کو خوش اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کےلئے ہی پرینکا گاندھی نے سہارنپور کا پروگرام خاص طور سے بنایاہے۔گنا کاشتکار سہارنپور ضلع میں گنا ،گیہوں اور دھان خاص فصلیں ہیں۔اکیلے سہارنپور ضلع میں ہی چھ چینی ملیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *