کابل: طالبان نے کہا کہ افغان دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی بحالی کے لیے قطر کے ساتھ کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ طالبان کو کابل ایئرپورٹ کو چلانے کے لیے تکنیکی مدد درکار ہے لیکن وہ سیکورٹی کی ذمہ داریاں اپنے پاس رکھیں گے۔
وہیں قطر ایئرپورٹ پر غیر ملکی سکیورٹی فورسز کی موجودگی کی اجازت دینے کے حق میں ہے۔ اس سے قبل ترکی نے لاجسٹک اور تکنیکی دونوں پہلوؤں پر مدد کی پیشکش کی تھی۔
دوسری جانب ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ قطر کی ایک ٹیکنیکل ٹیم بذریعہ طیارہ بدھ کی شب کابل ہوائی اڈے پہنچی اور اس نے وہاں پروازیں بحال کرنے کے امکانات اور ائیر پورٹ پر دہشت گردوں کے حملے سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا۔
