No plans to attend Beijing Winter Olympics, says Japanese PM Kishidaتصویر سوشل میڈیا

ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے کہا ہے کہ ان کا2022میں چین کے دارالخلافہ بیجنگ میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں شرکت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے اس امر کی نشاندہی کی کہ وہ کھیلوںکے امریکی قیادت والے سفارتی بائیکاٹ پر کئی متبادل پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں۔

کشیدا کے حوالے سے کیوڈو نیوز نے کہا کہ ا نہوں نے صاف صاف کہا کہ فی الحال بیجنگ اولمپک کھیلوں میں شرکت کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ میں جاپانی قانون ساز شینکو ہاکو کی جانب سے بیجنگ سرمائی اولمپک میں شرکت کے بارے میں کیے گئے سوال کے جواب میں کہی۔کشیدا نے اس پر زور دیتے ہوئے کہ وہ مناسب وقت پر فیصلہ کریںگے کہا کہ اس معاملہ میں کوئی حتمی فیصلہ کرنا اہم ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف معاملات کا ہمہ پہلو جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ بجنگ اولمپک پر جاپانی وزیر اعظم کا بیان چین کے شین شیانگ صوبے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کھیلوں کے سفارتی بائیکاٹ کے امریکی اعلان کے بعد و¿یا ہے۔ دریں اثنا اس سفارتی بائیکاٹ میں آسٹریلیا، برطانیہ اور کناڈا بھی امریکہ کے سا تھ ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *