No power capable of confronting Iran: Military officialتصویر سوشل میڈیا

اصفہان: ایران کے رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کے مشیر برائے عسکری امور میجر جنرل یحیٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی طاقت اس قابل نہیں ہے کہ وہ ایران سے ٹکراسکے۔ کیونکہ ہماری قوم بھی جیالی اور دلیر ہے اور ہمارا رہنما بھی بہت بہادر اور نڈر ہے۔جنرل صفوی نے کہا کہ آج حالات ایسے ہیں کہ دشمن نے ہمارے خلاف اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی محاذوں پر جنگوں کا طویل سلسلہ تھوپ رکھا ہے لیکن اس دوران ہمارا انقلاب اور ہمارا ملک دونوں ہی پہلے سے زیادہ مضبوط و مستحکم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک روز ایسا بھی تھا جب ایران امریکہ کا غلام تھا لیکن آج طاقت کے ترازو میں ایک پلڑے میں ایران ہے اور دوسرے میں دیگر ممالک امریکہ کے ساتھ ہیں۔ صیہونیوں کو ہماری طاقت اور آئی آرجی سی کی قدس فورس سے زبردست خوف ہے۔

رہبر اعلیٰ کے مشیر نے مزید کہا کہ خدا کے فضل و کرم سے ہم ملک کو درپیش موجودہ مسائل اور مشکلات سے نکل کر اندرون ملک اور سفارتی منظر نامہ پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے سامعین کو یاد دہانی کرائی کہ آج 50ملین ایرانی وہ ہیں جو اسلامی انقلاب کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔کیونکہ اس وقت جب اسلامی انقلاب آیا تو ملک کی کل آبادی35ملین تھی جو آج بڑھ کر 85ملین ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *