No question of going back on CAA : Amit Shahتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:(اے یوایس) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ڈھائی سال پہلے کشمیر سے تشدد اور کشیدگی کی خبریں آتی تھیں، لیکن اب کشمیر میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کشمیر کا نوجوان اب ترقی کی بات کر رہا ہے اور کشمیر سے پتھراو اب ختم ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات، پولرائزیشن کی سیاست، حجاب تنازعہ، سی اے اے کا موضوع، کورونا کا بحران، دہشت گردی، یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلیٰ بننے سے متعلق جیسے کئی ایسے موضوع ہیں، جن پر اس وقت پورے ملک میں بحث چل رہی ہے۔ دوسری طرف یوپی میں انتخابی عمل اب آخری دور میں پہنچ چکا ہے۔

الزام تراشی اور جوابی الزام تراشی کا دور بھی عروج پر ہے۔ ان تمام موضوعات پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کھل کر بات کی۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ اترپردیش میں بی جے پی حکومت کی مدت کے دوران سبھی مذاہب اور ذات پات کے لئے ترقی کے منصوبوں پر کام ہوا۔ انہوں نے مرکز اور ریاست کے منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے کسانوں، نوجوانوں، خواتین سبھی طبقات کے لئے کام کیا۔ وزیر داخلہ نے یوپی کے ساتھ ساتھ ملک کے چار دیگر ریاستوں میں ہو رہے اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی کے اچھی کارکردگی کی وجہ بتائی۔ آپ کو بتادیں کہ یوپی کے علاوہ اتراکھنڈ، گوا، پنجاب اور منی پور میں بھی اسمبلی انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نہیں مانتا کہ ہندو-مسلم کی تقسیم ہے۔

پولرائزیشن ضرور ہو رہا ہے۔ غریب، کسان بھی پولرائز ہو رہا ہے۔ بی جے پی کے دور اقتدار میں کسانوں کو کسان کلیان ندھی کا پیسہ مل رہا ہے۔ووٹ بینک کے حساب سے ہم لوگوں کو نہیں دیکھتے ہیں، جن کا بیشتر، ان کے ساتھ حکومت، وزیر اعظم کے ہرمنصوبہ کا لوگوں کو فائدہ ملے، بی جے پی حکومتیں اس جذبے کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ 2 کروڑ 62 لاکھ گھروں میں بیت الخلا نہیں تھا، ہماری حکومت نے یہ سہولت دی۔ یوپی میں بی جے پی کی حکومت نے ایک کروڑ 41 لاکھ گھروں میں بجلی پہنچائی، دو کروڑ 68 لاکھ ایل ای ڈی بلب بانٹے گئے، 15 کروڑ غریبوں کو دو سال سے مفت راشن، 42 لاکھ لوگوں کی رہائش گاہ (آواس) دینے کا کام ہوا۔ 2024 تک ہر آدمی کو گھر دینے کا ہدف ہماری حکومت نے طے کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *