Nobel Peace Prize awarded to World Food Programmeتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ دینے والی سویڈن کی نارویجن اکیڈمی آف نوبیل پرائز نے ’امن‘ کا 2020 کا نوبیل انعام اقوام متحدہ (یو این) کے ادارہ برائے خوراک (ورلڈ فوڈ پروگرام) کو دینے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ نوبیل انعامات کی 5 کیٹیگریز یعنی ادب، طب، فزکس، کیمسٹری اور معیشت کا اعلان سویڈش اکیڈمی آف نوبیل پرائز کرتی ہے، تاہم امن کے نوبیل انعام کا اعلان یورپی ملک ناروے میں موجود اسی ادارے کی نارویجن اکیڈمی آف نوبیل کرتی ہے۔

نوبیل پرائز کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عالمی ادارہ خوراک نے دنیا بھر میں غذا کی منصفانہ فراہمی اور بھوک کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔نوبیل کمیٹی نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی دنیا بھر اور خاص طور پر غریب اور پسماندہ ممالک سمیت جنگ زدہ ممالک کے بھوک کے خاتمے کی کوششوں کا اعتراف بھی کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ عالمی ادارہ خوراک نے جنگ اور تشدد زدہ علاقوں میں خوراک کی مسلسل اور منصفانہ فراہمی کو یقینی بناکر بھوک کے شکار افراد کی غذائی ضروریات کو پورا کیا اور دنیا سے بھوک کے خاتمے کو یقینی بنانے میں کردار ادا کیا۔

نوبیل کمیٹی نے اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم کی تمام کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے دنیا سے بھوک ختم کرنے کا مثبت ذریعہ بھی قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *