نئی دہلی: حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم’ ملنگ ‘ میں اپنی اداکاری کی وجہ سے خبروں میں چھا جانے والی اداکارہ دشا پٹنی کا کہنا ہے کہ ’ انہیں کبھی کسی لڑکے نے شادی کی پیش کش نہیں کیہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سے اداکارہ دشا پٹنی اور اداکار ٹائیگر شراف میں مبینہ تعلقات کا بہت چرچا ہے۔
ویب سائٹ پنک ولاکی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ دشا پٹنی نے اپنی فلم ’ ملنگ‘ کی تشہیر کے دوران ایک بیان میں کہا’ در اصل اسکول میں ٹام بوائے(tomboy) تھی میں ، اس لئے کسی نے مجھے پرپوز نہیں کیا ۔
دشا پٹنی نے مزید کہا کہ ان کے والد محترم پولیس میں رہے ہیں اس لئے بھی شائد کسی نے ان سے پوچھا نہیں ، پھر کالج میں بھی کسی پرپوز نہیں کیا نہ ہی پوچھا، پھر فلم انڈسٹری میں آگئی ، ادھر کوئی پارٹی ۔ وارٹی میں نہیں جاتی ہوں، تو ملی نہیں کسی سے ، زندگی بڑی بے کیف رہی ہے ۔
واضح رہے کہ دشا پٹنی اب سلمان خان کے ساتھ فلم ’ رادھے‘ کی شوٹنگ میں کافی مصروف ہیں ، جس کی ہدایت کاری مشہور ڈائریکٹر پربھودیوا کر رہے ہیں ، علاوہ ازیں دشا پٹنی ایکتا کپور کی فلم ’ کتنا ‘ میں بھی کام کر رہی ہیں۔