North Korea fires ballistic missile in extension of testingتصویر سوشل میڈیا

سیؤل: جنوبی کوریا کے فوجی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے ہفتے کے روز ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا نے دارالحکومت پیانگ یانگ سے ملک کے مشرقی سمندروں کی طرف ایک ممکنہ بیلسٹک میزائل داغا۔ یہ معلوم نہیں کہ وہ کتنی دوری پرجا کر پھٹا۔ جاپان کی وزارت دفاع نے بھی یہ بات زور دے کر کہی کہ تجربہ کیا گیا اسلحہ ایک ممکنہ بیلسٹک میزائل ہو سکتا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر سہ ہون اس ٹیسٹ پر بات چیت کے لیے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد کریں گے۔اس تجربے پر امریکہ یا اس کی فوج کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔تازہ ترین تجربہ جنوبی کوریا اور جاپان کے دعوے کے تقریبا ایک ہفتے بعد ہوا ہے کہ شمالی کوریا نے اتوار کو ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو تقریبا 300 کلومیٹر کی رینج اور تقریبا 600 کلومیٹر کی بلندی تک جا سکتا ہے۔ شمالی کوریا نے بعد میں کہا کہ اس کا تجربہ کیمرہ سسٹم کے لیے تھا کیونکہ وہ اسے جاسوسی سیٹلائٹ پر لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *