North Korea Launches 2nd Ballistic Missile in a Weekتصویر سوشل میڈیا

ٹوکیو:(اے یو ایس)جاپان اور جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے 11 جنوری منگل کی صبح ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا۔ چند روز قبل ہی پیونگ یانگ نے ایک ہائپرسونک ہتھیار کا تجربہ کرنے کے دعوی کیا تھا اور اس کے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں یہ نیا بیلیسٹک میزائل فائر کیا گیا ہے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری فوج نے منگل کے روز صبح تقریباً سات بج کر 27 منٹ پر شمالی کوریا کی جانب سے زمین سے مشرقی سمندر کی طرف فائر کیے گئے ایک مشتبہ بیلسٹک میزائل کا پتہ لگایا۔

جاپان کے کوسٹ گارڈز نے بھی میزائل لانچ کی اطلاعات فراہم کیں جن کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے ”بیلیسٹک میزائل جیسا کوئی پروجیکٹائل فائر کیا ہے۔’ جاپان کی خبر رساں ایجنسی کیوڈو نے ٹوکیو میں سرکاری ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ میزائل جاپان کے خصوصی اکنامک زون سے باہر گرا ہے۔جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا نے صحافیوں سے بات کے دوران اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا، ”شمالی کوریا کی جانب سے میزائل داغنے کا سلسلہ جاری ہے جو انتہائی افسوسناک بات ہے۔”جنوبی کوریا کے ایوان صدر بلیو ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جنوبی کوریا کی قومی سلامتی کونسل نے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کے بعد اس تجربے پر ‘سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *