Nova Scotgia mass shooting inquiry reprt by Nov 1, 2022تصویر سوشل میڈیا

ٹورنٹو:کینیڈا کی حکومت مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر 18پریل کو نووا اسکوٹیا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے تبادلے کی تحقیقات 18 نومبر 2022 تک مکمل کرے گی۔ کینیڈا کے پبلک سیکورٹی ایجنسی نے ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔

خیال رہے اپریل میں فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا تھا جس میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ فائرنگ کا واقعہ کینیڈا کی تاریخ کا ایک اہم واقعہ تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے اپریل میں نووا اسکوٹیا میں ہونے والے واقعے پر اپنا کام شروع کیا ہے۔

وہ اپنی تحقیقات ، حقائق اور سفارش کی بنیاد پر یکم مئی 2022 کو حکومت کینیڈا اور نووا اسکوٹیا کو عبوری رپورٹ پیش کریں گے ، جبکہ حتمی رپورٹ یکم نومبر 2022 تک پیش کی جائے گی۔

حکومت اور نووا اسکوٹیا کی صوبائی حکومت نے ابتدا میں نووا اسکوٹیا میں ہونے والی فائرنگ کا مشترکہ جائزہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن عوامی دباؤ نے حکومت کو عوامی تفتیش کرنے پر مجبور کردیاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *