Nuclear bomb fears are a false ‘excuse’: Iran’s Khameneiتصویر سوشل میڈیا

تہران: ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ مغرب کا یہ دعویٰ کہ ایران جوہری اسلحہ تیار کر سکتا ہے ایک عذر لنگ ہے جسے ناقابل اعتماد بین الاقوامی شراکت دار استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے اتوار کے روز تہران میں جوہری ماہرین اور سائنسدانوں کے ایک گروپ سے کہا کہ اسلامی اقدار ایران کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیارتیار کرنے سے روکتی ہیں اور اگر ایسا نہ ہوتا اور ہم ایٹمی اسلحہ بنانا چاہتے تو جس طرح وہ ہماری جوہری پیش رفت کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوئے اسے بھی روک نہیں پاتے۔ خامنہ ای نے کہا کہ ایٹمی ہتھیار کا بہانہ جھوٹ ہے۔ یہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ کچھ اور کھیل ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ جوہری پیش رفت ایران کے دیگر مسائل حل کرنے میں پیشرفت کی کلید ثابت ہوگی۔

ایران اس وقت یورینیم کو 60 فیصد تک افزودہ کر رہا ہے جو کہ ایک بم کے لیے درکار 90 فیصد سے زیادہ افزودگی کا ایک مختصر تکنیکی مرحلہ ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ کافی مقدار میں جمع ہو چکا ہے جو ایک سے زیادہ بموں کے لیے کافی مواد ہے۔ لیکن مغربی انٹیلی جنس ذرائع اور نگراں اداروں کا کہنا ہے کہ اس بات کے کوئی آثار نہیں ملے ہیں کہ ایران اس وقت بم بنانے پر کام کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *