Obamas praise the 'Iranian women and girls who have inspired the world through their ongoing protestsتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس) سابق امریکی صدر براک اوباما اور خاتونِ اوّل مشل اوباما نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر ایران کی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔براک اوباما اور مشل اوباما نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایران کی خواتین کے لیے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے ایرانی خواتین کو اپنا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ لڑکیوں کے اس عالمی دن پر، ہم ان بہادر ایرانی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جنہوں نے اپنی آواز سے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ا±نہوں نے لکھا کہ’آپ ایک مضبوط پیغام دے رہی ہیں کہ ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے ایرانی خواتین کو ہمت نہ ہارنے کی ترغیب دیتے ہوئے لکھا کہ’یقیناً آنے والے دن مشکل ہیں، اور ہمارے دل ان لوگوں کے لیے دعا گو ہیں جنہوں نے ایران میں اپنے پیاروں کو المناک واقعات میں کھو دیا لیکن ہمیں یقین ہے کہ مستقبل بالآخر ایران کی نوجوان خواتین اور لڑکیوں کا ہوگا جو خاموش رہنے سے انکار کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آپ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ درحقیقت ہمت ماضی سے ج±ڑے رہنے سے نہیں بلکہ ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کی کوشش کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *