پشاور: پاکستان میں عمران خان کی حکومت میں ایک وزیر کے بھائی اور پاکستان کے صوبہ سندھ کے سابق گورنر کی ایک قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہو نے پر ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ یہ ویڈیو نواز شریف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز(مسلم لیگ ن) کے رہنما محمد زبیر عمر کی ہے۔ زبیر کا بھائی اسد عمران خان حکومت میں وزیر ہے۔ زبیر نہ صرف مسلم لیگ (ن)کے بڑے رہنما ہیں بلکہ صوبہ سندھ کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔اور ان کا تعلق مسلم لیگ ( شہباز گروپ )سے ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وہ طاقتور پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے بے حدقریبی ہیں۔ویڈیو میں زبیر ایک نہیں بلکہ کئی لڑکیوں کے ساتھ فحش حرکتیں کرتے نظر آرہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زبیر کی یہ ویڈیو چند ماہ قبل کراچی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں بنائی گئی ہے۔ اس میں دو سے زیادہ لڑکیاں نظر آ رہی ہیں۔
پاکستانی صحافی اور ٹی وی اینکر منصور علی خان کے مطابق اس ویڈیو کو مختلف زاویوں سے چار کیمروں سے شوٹ کیا گیا ہے۔ اب تک صرف 1 منٹ 7 سیکنڈ کی فوٹیج جاری کی گئی ہیں۔ سازش کرنے والوں کے پاس اس کی مکمل ویڈیو بھی ہوگا۔ دوسری جانب زبیر کا دعوی ہے کہ ویڈیو جعلی ہے اس پورے واقعہ میں سب سے حیران کن پہلو یہ ہے کہ ویڈیو بنوانے اور لیک کرنے کے الزامات نواز شریف کی بیٹی مریم نواز پر لگائے جا رہے ہیں۔زبیر نواز کے بھائی شہباز شریف کے دھڑے سے تعلق رکھتے ہیں اور مریم کی شخصیت شہباز اور زبیر سے چھتیس کا عدد چل رہاہے۔ واضح ہو کہ پاکستان میں 2023 کے اوائل میں انتخابات ہونے ہیں۔پاکستان کے ‘باغی نیوز چینل’ کی رپورٹ کے مطابق زبیر کی یہ ویڈیو ان کی اپنی پارٹی کے رہنما اور نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے لیک کرایاہے۔ رپورٹ کے مطابق مریم نے کچھ دن پہلے اس بارے میں اشارہ بھی دیا تھا۔ مریم پر الزام ہے کہ وہ اپنے والد نواز کے لندن میں قیام کے دوران پارٹی پر واحد حکمرانی چاہتی تھیں۔ چچا شہباز کچھ لوگوں کے ساتھ مریم کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہے تھے۔
اس ویڈیو میں کچھ لوگوں کے بیانات بھی ہیں۔ان لوگوں کا دعویٰ ہے کہ زبیر لڑکیوں کو نوکریوں کا لالچ دے کر طویل عرصے تک جال میں پھنسایا کرتے تھے اور بعد میں ان کا جنسی استحصال کرتے تھے۔ سندھ کے گورنر ہونے کے باوجود ان کے بارے میں طرح طرح کی خبریں سامنے آتی تھیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ زبیر نے 10 لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ پاک سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہباز اور زبیر کی جوڑی نواز کی بیٹی مریم نواز کو اپنے لیے خطرہ سمجھتی ہے۔ مریم اپنے چچا شہباز سے گفتگو تک نہیں کرتی۔ جبکہ ایک ہی پارٹی میں ، دونوں جلسے الگ الگ ہو رہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ شہباز کو دیوار سے لگانے کے لیے مریم نے زبیر کو صرف مہرہ بنایا۔عمران خان کی پارٹی میں وزیر داخلہ شیخ رشید ، وزیر مواصلات فواد چودھری اور صوبہ پنجاب کے ایک وزیر کی قابل اعتراض ویڈیوز پہلے ہی منظر عام پر آچکی ہیں۔ یہ ویڈیو ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے جاری کی ہیں۔ اس کے بعد اچانک حریم کو ملک چھوڑنا پڑا تھا۔