Odessa rocked by explosionsتصویر سوشل میڈیا

قیف:(اے یو ایس ) العربیہ اور الحدث کے ایک نامہ نگار نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ جنوبی یوکرین کے ساحلی شہر اوڈیسا میں ایندھن کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد شہر میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یوکرینی میڈیا نے یہ اشارہ بھی دیا کہ روسی فضائی حملے ملک کے جنوب میں اوڈیسا شہر کو نشانہ بنایا۔خبر رساں ادارے رائیٹرز نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ اس نے آج صبح جنوبی یوکرین کے ساحلی شہر اوڈیسا میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی اور دھواں اٹھتے دیکھا۔ حملے کے بارے میں کوئی سرکاری اطلاع جاری نہیں کی گئی۔

اے ایف پی کی خبر کے مطابق دھماکے صبح 6 بجے کے قریب اسٹریٹجک ساحلی شہر کے بظاہر صنعتی علاقے میں ہوئے اور کم سے کم تین مقامات پر سیاہ دھواں اور شعلے دیکھے گئے۔یوکرین کی وزارت دفاع نے کہا کہ روسی فوج جو کیف کے ارد گرد کے علاقوں سے پیچھے ہٹ گئی تھی نے انخلائ سے قبل سینکڑوں بارودی سرنگیں بچھائی تھیں۔یوکرین کی وزارت دفاع کی طرف سے روسی افواج سے پورے کیف کے علاقے پر کنٹرول بحال کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔وزارت نے تصدیق کی کہ دارالحکومت کا علاقہ مکمل طور پر آزاد ہو گیا ہے، لیکن اس نے رہائشیوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی۔کیف کے میئر نے گذشتہ روز ان پر کنٹرول کے عدم استحکام کے علاوہ بارودی سرنگوں کے خطرے کی وجہ سے دارالحکومت کی واپسی کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔

یوکرین کی فوج نے ان 640 سے زائد بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا جو روسی افواج نے اپنے انخلائ سے قبل اربین میں بچھائی تھیں جب کہ قصبے کے میئر نے تصدیق کی کہ وہاں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی وجہ سے یہ شہر مہینوں تک رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔”العربیہ” اور “الحدث” کے نامہ نگاروں نے تباہ شدہ قصبے کا دورہ کیا جہاں اب بھی لڑائیوں کے نشانات اور روسی اور یوکرین کی جانب سے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشیں موجود ہیں۔”العربیہ” اور “الحدث” کے کیمروں نے فائر لائن میں رہنے والے براقاری شہر کے مکینوں کی صورتحال کو خصوصی طور پر مانیٹر کیا اور یوکرین اور روسی فوج کے درمیان شدید لڑائی کا مشاہدہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *