تہران: ایران کے نائب وزیر صحت علی رضا رئیسی نے کہا ہے کہ ہلاکت خیزکورونا وائرس کے 17ہزار 361تصدیق شدہ کیسوں میں سے 5ہزار710مریض شفایاب ہو گئے جبکہ 1135مریضوں نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔رئیسی نے مزید کہا کہ منگل سے اب تک 1192نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ24گھنٹے کے دوران اس مرض میں مبتلا ہو کر 147افراد دم توڑ گئے۔انہوں نے مختلف شہروں میں نئے کیسوں کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ تہران میں213، قم میں22، گیلان میں21، اصفہان میں 162، البورز میں76، مزندران میں61، مرکازی میں23، قازوین میں53، سیمنان میں 60، گلستان میں20، رضاوی خراسان میں30فارس میں60،لورستان میں39، مشرقی آذر بائیجان میں84، خوزستان میں28، یازد میں45، زنجان میں20، کردستان میں22، اردی بل میں 10،کرمان شاہ میں 7کمران میں11،ہمدان میں13، سیستان اور بلوچستان میں6ہرمزگان میں12، جنوبی خراسان میں21، شمالی کراسان میں11چہار محل اور بختیاری صوبہ میں4ایلم میں10مغربی آذر بائیجان میں42کھو گلیو اور پوئر احمد صوبہ میں 13اور بوشیر میں 4افراد اس مہلک وائرس کی زد میں ہیں۔