OIC to set up humanitarian trust fund for Afghanistanتصویر سوشل میڈیا

کابل:(اے یو ایس )اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی، ثقافتی اور سماجی امور طارق علی بخیت کو افغانستان کے لیے اپنا خصوصی ایلچی مقرر کیا ہے۔انھوں نے یہ فیصلہ تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اسلام آباد میں منعقدہ غیر معمولی اجلاس میں منظور کردہ قرارداد کی روشنی میں کیا ہے۔

اس اجلاس کے بعد پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں اجلاس میں منظور کردہ اعلامیے کا اعلان کیا ہے۔وزرائے خارجہ کے اس سترھویں غیرمعمولی اجلاس میں افغانستان میں انسانی صورت حال پر غور کیا گیا ہے اور بالخصوص سرد موسم میں افغان عوام کو انسانی امداد مہیا کرنے کے لیے مربوط کوششوں کو بروئے کار لانے کے طریقوں پر غور کیا گیا ہے۔سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی انسانی امداد اور معاونت مہیا کرنے میں ہم آہنگی پیدا کریں گے اور افغانستان کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی روابط کو آگے بڑھانے کے لیے کردار ادا کریں گے۔

اس اجلاس میں افغان عوام کے لیے ایک ٹرسٹ اور خصوصی فنڈ کے قیام سے اتفاق کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف افغانستان کی استعدادکار بڑھانے کی ضرورت ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان نے ہندوستان کو زمینی راستے سے گندم افغانستان تک پہنچانے کی اجازت دے دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق افغان عوام کی امداد کے لیے فوڈ سکیورٹی کے پروگرام سے اتفاق کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسلامی ترقیاتی بنک نے افغانستان کی امداد کے لیے ایک خصوصی اکاو¿نٹ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔اجلاس میں اوآئی سی اور اقوام متحدہ کے تحت اداروں کے درمیان افغانستان میں امدادی سرگرمیوں کو مربوط بنانے کے لیے اشتراک کی ضرورت پر زوردیا گیا ہے۔اس اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور حکام کے علاوہ امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین کے نمایندوں نے بھی شرکت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *