OIC, US and Iran praise poppy ban in Afghanistanتصویر سوشل میڈیا

ریاض: اسلامی تعاون تنظیم، ایران اور امریکی ناظم الامور ایان میک کیری نے حال ہی میں امارت اسلامیہ کی طرف سے افغانستان بھر میں پوست کی کاشت پر پابندی کا خیر مقدم کیا۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل عزت ماٰب حسین ابراہیم طہٰ نے پوست کی کاشت پر پابندی کے امارت اسلامیہ کے فیصلے کی تعریف کی اور کہا کہ متبادل فصلوں کی کاشت اور منشیات کے عادی افراد کی نشہ کی عادت چھڑانے کے پروگرام کو افغانستان کے لیے بین الاقوامی برادری کی امداد کا حصہ ہونا چاہیے۔

میک کیری نے ٹویٹر پر کہا کہ افغانستان میں منشیات کی پیداوار کو غیر قانونی قرار دینا ایک مثبت قدم ہے لیکن اس کا نفاذ کلیدی ہوگا۔ایان میک کیری نے کہا کہ صحت مند اور قانونی زرعی شعبے کا ہونا افغانستان کی معیشت اور بالآخر افغان عوام کی مدد کرے گا۔اس دوران ایرانی حکام نے کہا کہ ایران افغانستان میں پوست کی کاشت اور منشیات کی پیداوار میں تخفیف کیے جانے کا خیر مقدم کرتا ہے۔افغان حکام نے کہا کہ حکومت کسانوں کے لیے متبادل فصل اور لوگوں کے لیے نئی ملازمتیں فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔

امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا کہ حکومت متبادل فصلیں لانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور منصوبے شروع کرنے کی کوشش کرے گی۔دریں اثنا، متعدد افغان کسانوں نے طلوع نیوز کو بتایا کہ معاشی چیلنجز نے کسانوں کو پوست کی کاشت پر مجبور کر دیا ہے۔ ۔ قندھار کے کسان، بور جان نے کہا کہ یہ ایک منفعت بخش فصل ہے ۔ اس کی آمدن سے آپ اپنے قرض ادا کر سکتے ہیں اور آپ کاروبار شروع کر سکتے ہیںیہ تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اتوار کے روز امارت اسلامیہ کے رہنما ئے اعلیٰ نے افغانستان میں پوست کی کاشت اور منشیات کی پیداوار اور کاروبار پر پابندی کا فرمان جاری کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *