نئی دہلی: جمعہ کے روز بغداد میں امریکی ڈرون حملہ میں اپنے جنرل کی ہلاکت پر انتقامی کارروائی میں ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کے بعد تیل اور سونے کے بھاؤ آسمان سے باتیں کرنے لگے اور شیئر بازار میں بھی زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 69.83ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 71.75ڈالر فی بیرل ہو گئی ۔ادھر ہندوستان میں شیئر بازار لگاتار دوسرے روز بھی نقصان میں رہا اور سینسیکس 51.73پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 40817.74پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران تو سیسیکس کی ایسی بری حالت تھی کہ 393پوائنٹس گر کر وہ 40476.55تک چلا گیا تھا۔ نفٹی بھی 27.60پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ12025.35پر بند ہوا۔ اس دوران سرمایہ کاروں کو لاکھوں کروڑ روپے کا خسارہ اٹھانا پڑا۔