Omicron is spreading faster than any other Covid variant, WHO warnsتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی : باخبر ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے تیزی سے پھیلنے اور اس کے بتدریج عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے پر عالمی صحت ادارے(ڈبلیو ایچ او) نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عالمی صحت ادارے کے سربراہ ٹیڈرس گیبریئس نے کہا کہ اگرچہ اس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے مختلف ملکوں میں اقدامات کیے جارہے ہیں لیکن دوسری جانب یہ بات بھی باعث تشویش ہے کہ نئے ویریئنٹ سے نمٹنے کے لیے وسیع پیمانے پر کوئی خاص اقدامات نہیں کیے جار ہے اور نہ حفاظتی تدابیر سنجیدگی سے کی جارہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسے اہمیت نہ دینا یا باالفاظ دیگر ہلکے میں لینا بڑی بھول ہوگی۔ اومیکرون کے معاملوں کی تصدیق دنیا کے کم و بیش80ممالک میںتشخیص ہوچکی ہے۔ برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ کے لیے کیے جارہے اقدامات کی مخالفت برسراقتدار کنزرویٹو پارٹی کے ارکان پارلیمان نے بھی کی۔

حالانکہ اپوزیشن کے تعاون سے وزیراعظم بورس جانسن کی نئی پالیسی کومنظوری مل گئی۔جس کے تحت عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہے اور نائٹ کلب اور بھیڑ بھاڑی والی جگہوں میں داخلے کے لیے ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔ ادھر نیدرلینڈ میں پرائمری اسکولوں میں کرسمس کی تعطلات سے ایک ہفتہ قبل ہی چھٹی دے دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *