نیشنل ڈیسک:راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندوستان کو چین سے نمٹنے کے لئے تیار رہنا چاہئے اور اس کے لئے ہندوستان کو بہتر فوجی تیاریوں کی ضرورت ہے۔
اتوار کے روز وجے دشمی تہوار کے موقع پر ناگپور میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ چین نے کورونا وائرس وبا کے درمیان ہماری سرحدوں میں در اندازی کی ہے۔ پوری دنیا اس ملک کی توسیع پسندانہ نوعیت سے واقف ہے اور بہت سارے ممالک چین کے سامنے کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ان توسیع پسندانہ پالیسیوں سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کو فوجی اعتبار سے چوکنا،اقتصادی اعتبار سے مضبوط تر اور سفارتی طور پر تیار رہنا ہوگا ۔ بھاگوت نے کہا کہ ہندوستانی فوج اور عوام نے چینی جارحیت کا طاقت اور عزت نفس سے جس طرح جواب دیا اس سے چین ہل کر رہ گیا ہوگا۔
بھاگوت نے کہا کہ چین اپنے توسیع پسندانہ رویہ کا، یہاں تک کہ کورونا وائرس وبا کے درمیان بھی ،جس طرح مظاہرہ کر رہا ہے وہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ایسا ہی وہ تائیوان اور ویتنام کے ساتھ بھی کر چکا ہے۔لیکن جب اس نے ایسا ہی کچھ ہندوستان کے ساتھ کیا توہمارے سپاہی سرحد پر لڑے اور عوام نے اپنا زبردست جذبہ حب الوطنی دکھایا۔
چین کے یقیناًہوش اڑ گئے ہوں گے۔ اس سے اس کے رویہ میں بہتری آنی چاہئے ، لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ، ہم آنے والی صورتحال میں عوام میں بیداری ، تیاری اور ثابت قدمی کو کم نہیں ہونے دیں گے ، یہ عقیدہ آج ملک میں ہر جگہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ ہمسایہ ممالک جیسے سری لنکا ، بنگلہ دیش ، نیپال ، جو ہمارے دوست ہیں ، کے ساتھ ، ہمیں اپنے تعلقات کو مزید دوستانہ بنانے کے لئے اپنی رفتار تیز کرنی چاہئے۔
تنازعات کے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری کوشش کرنا ہوگی جو اس کام میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ ہم سب کے ساتھ دوستی کرنا چاہتے ہیں۔معاشرے میں کسی بھی طرح سے جرائم یا مظالم کا کوئی واقعہ پیش نہ آ ئے ، ظالم اور مجرمانہ جبلت کے لوگوں پر مکمل کنٹرول ہونا چاہئے اور پھر بھی اگر واقعات ہوتے ہیں تو ، قصورواروں کو فوری طور پر پکڑا جانا چاہئے۔ اس کے ساتھ ساتھ ، معاشرے کو ان لوگوں کی شناخت بھی کرنی پڑے گی جو آئین کو غلط انداز میں پیش کرتے ہیں اور ان کی سازشوں کو ناکام بنا کر انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔گذشتہ وجے دشمی میلے کے بعد ماضی میں زیر بحث واقعات کم نہیں ہوئے ہیں۔
گذشتہ سال دیوالی کے بعد 9 نومبر کو سپریم کورٹ نے شری رام جنم بھومی کے معاملے میں اپنا فیصلہ دے کر تاریخ رقم کردی۔ ہندوستانی عوام نے تحمل اور افہام و تفہیم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، اس فیصلے کو قبول کیا۔ 5 اگست کو مندر کی تعمیر کا بھومی پوجن مکمل ہوا۔ اس سارے عمل کو نافذ کرنے والے ملک کی پارلیمنٹ میں شہریت ایکٹ ترمیمی ایکٹ منظور کیا گیا۔ ان بھائیوں کو انسانیت کے مفاد میں ابتدائی شہریت دینے کا ایک بندوبست تھا جو کچھ پڑوسی ممالک کی فرقہ وارانہ ذہنیت و تفریق آمیز سلوک کی بنا پر ہندوستان آکر بے وطن ہوجائیں گے۔
جو لوگ قانون کی مخالفت کرنا چاہتے تھے انہوں نے ملک کے مسلمان بھائیوں کے ذہنوں کو اس کے خلاف زہر دے دیا۔ سماج دشمن عناصر احتجاج میں شامل ہو گئے جس سے ملک کا ماحول کشیدہ ہوگیا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی داو¿ پر لگنے لگی۔ پس منظر میں ان عناصر کے ذریعہ تشدد سے نفرت پھیلانے کی سازشیںجاری ہیں۔