One Arab joins Israel's new govtتصویر سوشل میڈیا

یروشلم:(اے یو ایس)اسرائیل میں دائیں بازو کے رہ نما نفتالی بینیٹ کے زیر قیادت نئی حکومتی تشکیل میں ایک عرب سیاست دان عیساوی فریج (57 سالہ) بھی شامل ہیں۔ وہ علاقائی تعاون کے وزیر کے منصب پر کام کریں گے۔ فریج کا تعلق بائیں بازو کی جماعت “میرٹس” سے ہے۔ اس جماعت نے ماضی میں اسرائیل کے عرب شہریوں کو مساوی حقوق دینے کی وکالت کی تھی۔

اسرائیلی پارلیمنٹ نے اتوار کے روز نفتالی بینیٹ کی سربراہی میں نئی حکومت کی منظوری دی تھی۔ یہ حکومت 8 مختلف جماعتوں کا اتحاد ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت میں ایک عرب جماعت ‘القائمة الموحدة’ بھی شامل ہے۔ جماعت کے سربراہ اخوانی رہ نما منصور عباس ہیں۔

اسرائیل میں تشکیل پانے والی 36 ویں حکومت کو پارلیمنٹ میں 60 ارکان کے ووٹ موافقت میں اور 59 مخالفت میں ملے۔نفتالی بینیٹ کی نئی حکومت 27 وزراءپر مشتمل ہے جن میں 9 خواتین وزیر ہیں۔ یہ اسرائیلی حکومتوں کی تاریخ میں کسی بھی کابینہ کے اندر خواتین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *