ممبئی: بدھ کو ممبئی کے باندرہ میں ایک 4 منزلہ مکان منہدم ہو گیا جس میں کم از کم9افراد زخمی ہو گئے ان میں فخر عالم محمد اسماعیل شاہ نامی ایک شخص کی حالت نازک بتائی جاتی ہے وہ باندرہ کے بھابھا اسپتال میں زیر علاج ہے۔یہ اندوہناک حادثہ باندرہ کے بہرام نگر میں رضا مسجد کے قریب پیش آیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے مزید 5 سے 6 افراد دبے ہو سکتے ہیں ۔ فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیااور امدادی کاموں میں مصروف ہو گیا۔مقامی نتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ممبئی کے مغربی علاقے بہرام نگر میں یہ چار منزلہ عمارت سہ پہر تقریباً 3.50 بجے پر گری۔
انہوں نے کہا کہ ملبے تلے کم از کم پانچ افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ آدھا درجن ایمبولینس، پانچ فائر انجن اور ایک ریسکیو وین موقع پر موجود ہے۔ اور راحت اور بچاو¿ کے کام میں مصروف ہے۔9زخمیوں میں سے چار کو وی این ڈیسائی اسپتال میں اور باقیوں کو باندرہ بھابھا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔