One dead, 5 injured in blasts at two petrochemical companiesتصویر سوشل میڈیا

تہران:جنوبی ایران میں ایک پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور دودیگر زخمی ہو گئے۔بوشیر صوبہ میں اسالوئے شہر کے، جہاں یہ دھماکہ ہوا، گور نرنے کہا کہ شہر کی دو پیٹروکیمیکل کمپنیوں کو آکسیجن منتقلی کی پائپ لائنوں میں دھماکہ کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔اس سے قبل خوزستان میں واقع شہر آبادان میں تیل صاف کرنے کے قدیمی کارخانے میں شدید گرمی کے باعث ہونے والے دھماکے سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ آئیل ریفائنری اہواز شہر کے جنوب میں واقع آبادان شہر میں ہے اور یہ ملک کی سب سے بڑی ، قدیم اور اہم ریفائنری ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ریفائنری کے احاطے میں آتش گیر مواد موجودہونے کے سبب درجہ حرارت بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔اس کے بعد ریفائنری کے تیسرے یونٹ میں دھماکا ہوا ہے اور آگ لگ گئی ہے۔

رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ آبادان شہر میں دھماکے کے بعد دھواں اور فضائی آلودگی پھیل گئی ہے۔آبادان ریفائنری میں حالیہ برسوں کے دوران میں تحفظ کے معیارات کی پاسداری نہ ہونے کے سبب اس طرح کے دھماکوں اور آتش زدگی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔آبادان ریفائنری میں روزانہ چارلاکھ بھاری خام تیل صاف کیا جاتا ہے اور اس کو پٹرولیم مصنوعات میں تبدیل کیا جاتا ہے۔1980ءتک یہ دنیا میں تیل صاف کرنے کا سب سے بڑا کارخانہ تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *