One more Ahmadi man murdered in Pakistanتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور کے نواح میں احمدیہ برادری کے ایک 82 سالہ شخص کو بندوق برداروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔

حکام نے پیر کے روز بتایا کہ حالیہ مہینے میں اقلیت احمدیہ برادری سے تعلق رکھنے والے مزید تین افراد کو ہلاک کیا گیاتھا۔پاکستان میں احمدیہ برادری کے ترجمان سلیم الدین نے بتایا کہ محبوب خان اتوار کے روز بس ٹرمینل پر کھڑا تھا کہ حملہ آوروں نے انہیں گولی ماردی۔


انہوں نے کہا کہ خان کو اس کے فرقے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو حملہ آوروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنی چاہئے۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کی لیکناس نے اس کا کوءمحرک بتانے سے انکار کر دیا ۔

پاکستان کی پارلیمنٹ نے 1974 میں احمدیہ برادری کو غیر مسلم قرار دے دیا تھا۔آئے دن اسلامی انتہا پسند احمدیہ برادری کے ارکان کو نشانہ بناتے رہتے ہیں اور حالیہ مہینوں میں احمدیہ فرقہ سے تعلق رکھنے والوں کو ہدف بنا کر ہلاک کرنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

گذشتہ ماہ احمدیہ فرقہ سے تعلق رکھنے والے ایک پروفیسر کو انہی کے ساتھیوں نے مذہب پر بحث کے دوران طیش میں آکر ہلاک کر دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *