One Palestinian killed in Israel army raid on refugee camp: officialsتصویر سوشل میڈیا

تل ابیب: یہاں ایک فلسطینی کی اندھا دھند فائرنگ میں3شہریوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی سلامتی دستوں نے اس فلسطینی بندوق بردار کے شہر جینن، مغربی کنارے میں واقع پناہ گزیں کیمپ پر دھاوا بول کر ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے اے ایف پی کو بتایا کہ جینن کیمپ میں، جو مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں فلسطینی مسلح گروپوں کا گڑھ ہے ، فوجی کارروائی جاری ہے۔

فلسطینی وارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کی کارروائی میں پانچ دیگر فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہفتہ کے روز کی جانے والی یہ اسرائیلی فوجی کارروائی 3 شہریوں کو ہلاک کرنے والے فلسطینی بندوق بردار 28سالہ رعد ہزیم کو ہلاک کرنے کے ایک روز بعد شروع کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *