Only way to end Syrian crisis respect for its territorial integrity says Iran envoy to EUتصویر سوشل میڈیا

تہران: ایران کے سفیر متعین برائے یورپی یونین غلام حسین دہقانی نے اس امر پر زور دیا کہ شام میں بحالی امن اور اس ملک میں بحران دورکرنے والے مذاکرات شروع کرنے کا واحد راستہ شام کی علاقائی یکجہتی اور سیاسی خود مختاری کا احترام میں مضمر ہے۔دہقانی نے یہ بات منگل کے روز بروسلز میں اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے مشترکہ زیر اہتمام شام اور مشرق وسطیٰ کے مستقبل پر چھٹی کانفرنس میں کہی۔

کانفرنس سے اپنے خطاب میں دہقانی نے شام کے بحران اور وہاں کے بدتر حالات کے خاتمہ کی راہوں پر اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو کھول کر بیان کرتے ہوئے کچھ مغربی ممالک کے افکار و نظریات پر تنقید کی جو شام میں بحران کو اور گہرا کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔دہقانی نے کہا کہ شام میں اطمینان بخش استحکام بحال ہے اور پائیدار امن کے لیے واحد راستہ یہی ہے کہ اس کی علاقائی یکجہتی اور سیاسی اقتدار اعلیٰ کا احترام کیا جائے۔

انہوں نے اس پر زور دیا کہ دہشت گرد گروپوں کو شام سے نکل جانا چاہئے اور انتہاپسندی کے حوالے سے جس میں اچھے دہشت گرد اور خراب دہشت گرد ہیں، کچھ یورپی ممالک کا دوہرا معیار درست کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *