OPEC says 'Document of Cooperation' has stabilised oil marketتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس )تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ’اوپیک’ کے سکریٹری جنرل ہیثم الغیص نے کہا ہے کہ اوپیک + اتحاد مارکیٹ کے استحکام میں ایک مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بیان اوپیک پلس معاہدے کے چھٹے یوم تاسیس پر جاری کیا گیا ہے۔الغیص نے مزید کہا کہ چھ سال کے بعد یہ گروپ مارکیٹ کے استحکام کے لیے ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے حصول اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں اوپیک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اوپیک+ اتحاد کا آخری اجلاس جس میں پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کے ارکان اور اس سے باہر کے دیگر روس کی قیادت میں 4 دسمبر کو منعقد ہوا تھا۔ گذشتہ دنوں پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے رکن ممالک اور اس کے اتحادی “غیر رکن ممالک” – اوپیک پلس کے درمیان تعاون کے تاریخی اعلامیہ کی جس پر اوپیک کے پہلے وزارتی اجلاس میں10 دسمبر 2016 کو دستخط کیے گئے تھے، چھٹی سالگرہ تھی ۔

اوپیک کے رکن ممالک اور تنظیم سے باہر تیل پیدا کرنے والے 10 ممالک کے درمیان اس مشترکہ تعاون نے ایک اہم فریم ورک تشکیل دیا جس نے تعاون اور مکالمے کے ذریعے تیل کی منڈی میں پائیدار استحکام کے حصول میں اہم کردار ادا کیا تاکہ تیل پیدا کرنے والے تمام ممالک ، صارفین اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر معاشی فوائد اٹھائے جا سکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *