‘Our success in Pulwama’: Pak minister admits country’s role in J&K terrorist attack

اسلام آباد: جموں و کشمیر میں پلوامہ حملے کے حوالے سے ایک بار پھر اس وقت پاکستان کی مذموم سازش کی تصدیق ہو گئی جب اس کے ہی ایک وزیر نے پلوامہ حملہ کی بابت بیان دیتے ہوئے یہ حملہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کیے جانے کا اعتراف کیا۔ دراصل پلوامہ حملے پرپاکستان کے سائنس اینڈٹیکنالوجی کے وزیر فواد حسین چودھری نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملہ پاکستان کے لئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اور اس کا سہرا وزیر اعظم عمران خان کو جاتاہے ۔
در اصل ، پاکستان اسمبلی میں حزب اختلاف کے ایک رہنماایازصادق نے پلوامہ حملے کے بارے میں کہا تھا کہ جب ہم نے ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو یرغمال بنایا تھا ،اس وقت وز یر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک اعلی سطحی میٹنگ طلب کی تھی ، جس میں عمران نے خان نے شرکت سے انکار کر دیا تھا ، لیکن آرمی چیف باجوہ شریک ہوئے تھے ، ایاز صادق نے کہا کہ باجوہ کے پیر کانپ رہے تھے اور ا کے ماتھے پر پسینہ تھا۔
پاکستانی رکن پارلیمنٹ نے ایاز صادق نے کہا کہ قریشی نے کہا تھا کہ خداکے لئے اب اس کو چھوڑ دیں ، کیونکہ رات 9 بجے ہندوستان پاکستان پر حملہ کرنے والا ہے۔فواد چودھری نے اسی حوالے سے کہا کہ ایاز صادق نے اتنے اعتماد سے جھوٹ بولا ہے کہ جھوٹا شخص بھی نہیں بولتا۔ فواد چودھری نے کہا کہ ایاز صادق نے کہا تھاکہ آرمی چیف کی ٹانگیں کانپ رہی تھی ، شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ہندوستان حملہ کر رہا ہے۔
فواد چودھری نے اس کے بعدا سمبلی میں بولتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہندوستان کو گھر میں گھس کر مارا ہے اور پلوامہ میں ہم کو جو کامیابی ملی ہے ، وہ عمران خان کی قیادت میں اس قوم کی کامیابی ہے۔ آپ سب بھی اس کے حصہ دار ہیں۔ واضح کریں کہ گذشتہ سال فروری میں پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ، جس میں 40 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
فواد چودھری کے ایوان میں دئیے گئے اس بیان نے دہشت گردوں کو پالنے والے پاکستان کی پول کھول دی ہے۔ ان کے بیان سے صاف ظاہر ہے کہ پلوامہ حملہ پاکستان نے کرایا تھا ، جبکہ وہ اس سے بین الاقوامی فورم پر انکار کرتا رہا ہے اور خود کو ہی دہشت گردی سے متاثر ہونے کا رونا روتا رہتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *