Outrage after Bulgarian politician gives Nazi salute in European Parliamentتصویر سوشل میڈیا

برسلز:(اے یوایس) یورپین پارلیمنٹ میں نازی سلیوٹ کرنے والے بلغاریہ کے ایم ای پی کے خلاف پارلیمنٹ کی کارروائی آئندہ ماہ متوقع ہے۔یاد رہے کہ بدھ کے روز یورپین پارلیمنٹ کے سٹراسبرگ میں جاری اجلاس میں اس وقت صورتحال عجیب ہوگئی جب بلغاریہ کی نیشنلسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبر یورپین پارلیمنٹ اینجل زمبازکی نے یورپین عدالت انصاف کے پولینڈ اور ہنگری کے خلاف دیے گئے فیصلوں پر ردعمل کے بعد پارلیمنٹ سے بائیکاٹ جیسا رویہ اختیار کیا۔وہ پارلیمنٹ سے باہر جاتی ہوئی سیڑھیوں پر اچانک رکے اور اپنا دائیاں ہاتھ نازی سلیوٹ کے انداز میں بلند کیا۔

ان کے اس عمل کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی اس پر یورپین پارلیمنٹ کی نئی منتخب صدر روبرٹا میٹسولا سمیت بہت سے لوگوں نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا۔یورپین پارلیمنٹ کی نئی صدر نے سوشل میڈیا اکا¶نٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ‘یورپین پارلیمنٹ میں فاشسٹ سلیوٹ ان کیلئے ہر طرح اور ہر جگہ ناقابل قبول ہے’، یہ مجھ سمیت ہر ایک کو یورپ میں تکلیف پہنچاتا ہے۔ہم اس عمل کے دوسری طرف کھڑے ہیں۔ ہم جمہوریت کا گھر ہیں۔’یہ عمل ہماری سیاہ ترین تاریخ کا ایک باب ہے اور اسے وہیں ہی چھوڑ دیا جاناچاہیے۔’دوسری طرف بلغارین ایم ای پی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر پر کہا کہ یورپین عدالت انصاف کی پولینڈ اور ہنگری کے خلاف رولنگ ایک مکروہ عمل ہے۔

وہاں کوئی ایسا سمجھدار شخص نہیں جو یہ سمجھتا ہو کہ پولینڈ اور ہنگری میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔ اس کی بجائے آپ اسے اس قوم کے خلاف کوڑے کے طور پر استعمال کرتے ہیں جو آپ (یورپ) کو حقیر سمجھتے ہیں، آخر میں انہوں نے تحریر کیا کہ یورپ کی قومی ریاستیں زندہ باد۔بلغارین ایم ای پی کے اس عمل کے بعد پارلیمنٹ میں سیشن چلانی والی نائب صدر نے فیصلہ دیا ہے کہ ویڈیو کا جائزہ لیکر آئندہ ماہ کے اجلاس میں اس پر کاروائی کی جائے گی جبکہ بلغارین ممبر پارلیمنٹ نے شدید ردعمل کے بعد موقف اپنایا کہ انہوں نے نازی سلیوٹ نہیں بلکہ چئیر اور پارلیمنٹ کی جانب دیکھ کر معصومانہ انداز میں الوداع کہنے جیسا ہاتھ ہلایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *