Over 1,100 refugees returned to Nagorno-Karabakh in past 24 hoursتصویر سوشل میڈیا

ماسکو: روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں 1100 سے زائد افراد بطور مہاجر امن فوج کی مدد سے علیحدگی اختیار کرنے والے جمہوریہ ناگورنو قرہباخ واپس پہنچ گئے ہیں۔

وزارت نے بیان جاری کرکے بتایا کہ روس کی امن فوج نے بسوں سے متاثرین کو جمہوریہ آرمینیا کے علاقہ سے ناگرنو۔قرہباخ واپس بھیج دیا۔ مجموعی طور پر 1136 افراد ییریوان سے اسٹیپانارکیٹ بسوں سے واپس بھیجے گئے ہیں۔

ان بسوں میں روس کی امن فوج اور پولیس بھی موجود تھی۔ اب تک 36000 سے زائد مہاجر اپنے گھر ناگرنو قرہباخ واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ یہ بسیں روسی امن فوج اور ملٹری پولس کی پہریداری میں بھیجی گئی ہیں۔

نومبر میں آرمینیا اور آذر بائیجان نوگورنو کڑا باغ میں جنگ بندی پر راضی ہو گئے تھے کے تحت متنازع علاقہ پر چھ ہفتہ سے جاری جنگ ختم ہو گئی تھی۔

حالات قابو میں آئے اور جنگ بند ہو گئی تو آرمینیائی پناہ گزینوں نے روسی امن فوج کی جانب سے تحفظ کے تیقن کے بعد ناگورنو کڑا باغ واپس جانا شروع کر دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *