Over 24 Million Afghans Need Humanitarian Aidتصویر سوشل میڈیا

کابل: ایک امریکی رپورٹ کے مطابق اگست 2021 میں امارت اسلامیہ کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے افغانستان میں جو معاشی تباہی و بربادی ہوئی ہے اس کے پیش نظر 24.4 ملین سے زیادہ لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے ۔امریکی خصوصی انسپکٹر جنرل برائے افغانستان تعمیر نو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021 میں 18.4 ملین افغانوں کو انسانی امداد کی ضرورت تھی اور طالبان کے برسر اقتدار آنے کے بعد اس میں کمی ہونے کے بجائے اور اضافہ ہوا ہے ۔

اسپیشل انسپکٹر جنرل برائے افغانستان کی تعمیر نو نے امریکی کانگریس کو دی گئی رپورٹ میں کہا کہ 70 فیصد افغان اپنی بنیادی ضروریات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔یہ بات اس وقت سامنے آئی ہے جب اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت دنیا کے 53 ممالک کو شدید بھوک کا سامنا ہے۔کئی بین الاقوامی تنظیموں نے افغانستان کی ابتر معاشی حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔7سالہ بچہ عثمان افغانستان میں شدید غربت کے شکار افراد میں سے ایک ہے۔

عثمان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک سال سے زائد عرصے سے پیٹ کے عارضہ میں مبتلا ہے لیکن وہ انہیں مناسب طریقہ سے غذا پہنچانے سے قاصر ہیں۔ عثمان کی والدہ نے کہا کہ اس کی ناک کے راستے جو ٹیوب ڈالی گئی ہے اسے مہینے میں ایک بار بدلنا چاہیے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے لیے دودھ میں پھل اور اچھی غذا شامل ہونی چاہیے لیکن ہمارے پاس (پیسے) نہیں ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *