نئی دہلی:ہندوستان میں پہلی بار ایک روز میں کورونا وائرس کے 4لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں ایک روز میں اتنی بڑی تعداد میں منظر عام پر آنے والے مریضوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ جس کے ابعث یہ ایک عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔ایک دن میں 4,01,993نئے کیسز سامنے آئے۔جس سے ایسے کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 91لاکھ64ہزار 969ہو گئی۔ فعال کیسز 98482ہوئے ہیں جس سے ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 32لاکھ 68ہزار710ہو گئی۔ 2لاکھ99ہزار988مریض شفایاب ہوئے جس سے صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 56لاکھ 406ہو گئی ہے۔ ایک ہی روز میں کورونا واےرس کی زد میں آکر 3ہزار523اموات ہوئیں جس سے اس مرض میں مبتلا ہو کر مرنے والوں کی تعداد 2لاکھ11ہزار853ہوگئی۔
ملک کے مختلف صوبوں میں کرونا متاثرین کی تعداد اس طرح رہی۔مہارشٹر میں ایک دن میں 62,919 نئے کیسز جس سے کل تعداد 46,02,472 ہو گئی،ان میں سے 38,68,976 شفایاب ہوئے۔جبکہ فعال کیسز کی تعداد 6,62,640یہاں مجموعی طور پر 68,813 اموات ہوئی ہیں۔دہلی میں ایک دن میں27,047 نئے کیسز سامنے آئے جس سے مجموعی تعداد بڑھ کر 11,49,333 ہو گئی۔ان میں سے 10,33,825 شفایاب ہوئے ہیں ۔جبکہ فعال کیسز 99,361 اور اموات کی مجموعی تعداد 16,147 ہے۔اترپردیش میںایک دن میں نئے کیسز: 34,372،ٹوٹل کیسز : 12,52,324،شفا یاب: 9,28,971، مجموعی فعال کیسز: 3,10,783 اورکل اموات: 12,570 ہوئیں۔مغربی بنگال میںایک دن میں نئے کیسز: 17,411، کل کیسز : 8,28,366، شفا یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد : 7,03,398،فعال کیسز1,13,624،کل اموات: 11,344۔*راجستھان میں ایک دن میں 17,155 نئے کیسز سامنے آئے جس سے مجوعی طور پر کیسز کی تعداد
5,98,001 ہو گئی۔ کل شفا یاب: 4,17,277فعال کیسز: 1,76,48، اموات : 4,239 ہوئیں۔ بہار میں ایک دن میں 15,853 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جس سے ریاست میں کل کیسز 4,70,317 ہو گئے جن میں سے 3,62,356 شفایابی کے بعد ڈسچارج ہوگئے،جبکہ 1,05,400 فعال کیسز ہیں اور 2,560اموات ہو چکی ہیں۔