Over 40 killed, many displaced as heavy rains, snowfall hit Pakistanتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف حصوں میں سال نو کی پہلی موسلا دھار بارش اور زبردست برفباری سے41سے زیادہ اموات ہو گئیں اور درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا اور سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق 41سے زائد افراد کے ہلاک ہوجانے کے علاوہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں وہ22افراد بھی شامل ہیں جو مری میں زبردست برفباری میں پبھنس گئے تھے۔

یہاں موصول اطلاع کے مطابق صوبہ پنجاب کے پہاڑی علاقے مری میں شدید برف باری میں پھنس کر جو22افراد ہلاک ہوئے ان میں 10 مرد، دو خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں کلڈنہ کے علاقے میں سڑک پر پھنسی چار گاڑیوں میں ہوئیں۔ ان میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار نوید اقبال اور ان کے خاندان کے آٹھ افراد کے علاوہ مردان سے تعلق رکھنے والے چار شہری اور ایک اور خاندان کے چار افراد بھی شامل ہیں۔

یہ سب اپنی گاڑیں میں برف گھس جانے کے باعث اس بر طرح کار کے اندر ہی مقفل ہوگئے کہ منجمد ہو گئے۔ ان 22 افراد کی ہلاکت کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں سول اداروں کے علاوہ فوج اور نیم فوجی اداروں کے اہلکار بھی شریک ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *