نئی دہلی:(اے یو ایس)ملک میں اب تک 6کروڑ 51 لاکھ 17ہزار افراد کو کوویڈ19- کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت نے بتایا ہے کہ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 19 لاکھ 40 ہزار افراد کے ٹیکے لگائے گئے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 20لاکھ63ہزار افراد کو یہ ٹیکہ لگایا گیا۔دریں اثنا اس بیماری سے گذشتہ24گھنٹے کے دوران 72ہزار330نئے کیسز سامنے آئے۔ جس سے مثبت رپورٹ والے کیسز کی تعداد بڑھ کر 1کروڑ 22لاکھ ہو گئی۔ 41 ہزار سے زیادہ مریض روبہ صحت ہوئے۔ اس طرح مجموعی طور پر ایک کروڑ 14 لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں459افراد اس مرض میں دم توڑ چکے ہیں جس سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ62ہزار 927ہو گئی ۔ مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، کرناٹک، مدھیہ پردیش اور تمل ناڈو سے یومیہ واقعات میں اضافہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
مجموعی مریضوں میں سے مہاراشٹر، کرناٹک، کیرلا ، پنجاب اور چھتیس گڑھ میں 79 فیصد سے زیادہ مریض ہیں۔ دوسری جانب ان ریاستوں سے جہاں کوویڈ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، قومی راجدھانی آنے والے مسافروں کی آج سے دلی ہوائی اڈے پر جانچ شروع ہو گئی ہے۔
جن مسافروں میں کووڈ19- کے علامتیں پائی جائیں گی انہیں قرنطینہ میں جانا ہوگا۔ مسافروں کو نمونہ لینے کے بعد ہوائی اڈے سے جانے کی اجازت دی جائے گی البتہ جن مسافروں میں مثبت علامات پائی جائیں گی انہیں قرنطینہ میں بھیجا جائے گا۔