Over 600 Youths Sue Sweden For Climate Inactionتصویر سوشل میڈیا

اسٹاک ہوم :(اے یوایس ) موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کام کرنے والی سرگرم کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت 600 نوجوانوں نے سوئیڈن کی حکومت کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔نوجوانوں کا کہنا ہے کہ حکومت موسمیاتی تبدیلیوں کو قابو کرنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی۔

یہ سوئیڈن میں اس نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے لیکن 6 پرتگالی نوجوانوں نے سوئیڈن اور 32 دوسرے ممالک کے خلاف یورپی عدالت برائے انسانی حقوق میں بھی مقدمہ درج کروایا ہے۔ایک کارکن کا کہنا تھا کہ اگر ہم مقدمہ جیت گئے تو سویڈن کی حکومت کو دنیا کے درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کے لیے عالمی اقدامات میں اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *