Oxford Coronavirus vaccine found to be 90% effectiveتصویر سوشل میڈیا

لندن:دنیا بھر میں کورونا وائرس ویکسین کا انتظار کر رہے لوگوں کے لئے خوشخبری ہے کہ آکسفورڈکی کورونا ویکسین فیز 3 ٹرائل میں 90فیصد سے بھی زیادہ موثر اور زود اثر دکھی۔

لانسیٹ میں شائع ہونے والے ایک عبوری تجزیے کے مطابق 24000 میں سے صرف 3 لوگوں میں اس کا ہلکا سا منفی اثر دیکھنے کو ملا۔ فائزر اور موڈرنہ کے بعد اب آکسفورڈ-آسٹرا زینیکا فیز 3 کا ٹرائل جاری کیا گیا ہے ، جس کے مطابق یہ دوا حیرت انگیز طور پر اثر کررہی ہے اور کسی کے ہلاکت یا اسپتال میں داخل ہونے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اس ویکسین کا آخری تجربہ ہندوستان میں آخری مرحلے میں چل رہا ہے۔یہ ویکسین 70.4 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔ 2 قسم کی خوراکیں ایک ساتھ ملانے سے یہ لگ بھگ 70.4 فیصد کار گر ثابت ہوئی۔ محققین کے مطابق یہ ویکسین الگ الگ آزمائشوں میں 90 تک موثر ثابت پائی گئی ہے۔

یہ ویکسن تب اثر دار ثابت ہوئی جب پہلی خوراک ہلکی اور دوسری عام تھی۔یقینی طور پر ابتدائی اشارے بتاتے ہیں کہ ویکسین وائرس کی منتقلی کو کم کر سکتی ہے۔ ویکسین محفوظ بھی پائی گئی ہے اور کسی رضاکار کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ ہندوستان کے لئے بہت اچھی خبر ہے کیونکہ حکومت سب سے پہلے اس ویکسین کی طرف بڑھ رہی ہے۔آکسفورڈ ویکسین گروپ کے ڈائریکٹر اور اس ٹرائل کے چیف تفتیش کار پروفیسر اینڈریو پولارڈ کے مطابق نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ یہ موثر ویکسین بہت سی جانوں کو بچاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خوراک کے 4 نمونوں میں سے ایک میں یہ ویکسین 90 فیصد تک موثر تھی اور اگرہم وہی پیٹرن اپناتے ہیں تو بہت سے لوگوں کو ویکسین دی جاسکتی ہے۔ آزمائش میں یہ پایا گیا کہ اگر ویکسین کی پہلی خوراک آدھی اور دوسری خوراک پوری دی جا ئے تو اس کا اثر 90 فیصد تک ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *