لاہور(اے یوایس )لاہور کی ایک ضلع عدالت نے ایک اراضی گھپلے میں ایک روز قبل گرفتار کیے گئے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کا پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) کی درخواست پر دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوست مزاری نے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مجھے آئین کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔سردار دوست محمد مزاری نے کہا کہ آئین کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو گزشتہ روز اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کیا تھا۔سردار دوست محمد مزاری پر سرکاری زمین پر قبضے کا الزام ہے۔دوست محمد مزاری کو لاہور کے نجی اسپتال سے گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔اس حوالے سے ان کے کزن شباب مزاری نے کہا تھا کہ دوست مزاری نجی اسپتال میں اپنے دادا اور سینیئر سیاستدان و سابق وزیرِاعظم بلخ شیرمزاری کی عیادت کے لیے آئے تھے۔
خیال رہے کہ دوست مزاری کو ،جوپی ٹی آئی کے منحرف رکنِ پنجاب اسمبلی ہیں،11اکتوبر کو زمےن پر قبضہ کے سلسلے مےں طلب کےا تھا لےکن وہ حاضر نہےں ہوئے۔ اےک رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے آبائی علاقے مےں سےکڑوں اےکڑ زمےن پر قبضہ جماےا ہے۔پی ٹی آئی کے منحرف ممبر قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد بلخ شیر مزاری گذتہ15روز سے علیل ہیں اور دوست مزاری ان کی عیادت کے لیے اسپتال جا رہا تھا۔ ےہ زمےن منوج کمار کے قبضے مےں تھی لےکن انہوں نے الزام لگا ےا کہ مزاری نے انہےں ڈراےا دھمکاےا لےکن سابق ڈپٹی اسپےکر نے ان الزامات کو بے بنےاد قراردےا ۔ او رکہا کہ جس اسسٹنٹ کمشنر نے ان پر الزام لگا ےا ہے وہ خود کرےشن مےں ملوث ہے۔ راجہ بشارت کو جولائی کے مہےنے مےں ڈپٹی اسپےکر کے عہدے سے ہٹا ےا گےاتھا ۔
