اسلام آباد: پاک فوج نے پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کی موجودگی اور لانچنگ پیڈز کے بارے میں بھارتی فوج کے ایک اعلی افسر کے بیان کوبے بنیادقرار دیا ہے۔ منگل کے روزہندوستانی فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے کہاتھا کہ تقریبا ً160 دہشت گرد پی او کے میں لانچنگ پیڈ پر ہندوستان میں گھسنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پی او کے کو واپس لینے کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے کہا کہ اس موضوع پر پارلیمانی قرارداد موجود ہے، اس لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہاجہاں تک ہندوستانی فوج کا تعلق ہے، وہ حکومت ہند کی طرف سے دیے گئے کسی بھی حکم پر عمل کرے گی۔ ہم اس کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔
پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ٹویٹ کیا کہ پی او کے کے حوالے سے ایک اعلیٰ ہندوستانی جنرل کا بے بنیاد بیان بھارتی فوج کی فریب ذہنیت کا مناسب اظہار ہے ۔سیاسی مظاہرے کا تاثر نظر آتا ہے۔ اس نے کہا کہ نام نہاد لانچ پیڈز اور دہشت گردوں کے بارے میں بے بنیاد بیانات اور بے بنیاد الزامات توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج اپنی سرزمین کے خلاف کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کو ناکام بنانے کی صلاحیت اور تیاری رکھتی ہے۔