Pak briefs heads diplomatic missions about situation in Kashmirتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان نے گذشتہ روزقومی دارالخلافہ اسلام آباد میں سفارتی مشنز کے سربراہان کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے سفیروں کو صورتحال سے آگاہ کرایا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ یہ کشمیر اور اس خطے سے متعلق واقعات سے عالمی برادری کو پوری طرح آگاہ کرنے کے لئے پاکستان کے باقاعدہ سفارتی رابطے کا حصہ تھا۔ محمود نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کا جائزہ لیں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کے پرامن حل کے لئے جدوجہد کریں۔

ہندوستان نے پاکستان کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اسے ہندوستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ ہندوستان نے کہا ہے کہ مرکزی خطے جموں و کشمیر اور لداخ ملک کے لازمی حصے ہیں اور رہیں گے۔

اس سے قبل ماہ رواں کے اوائل میں وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سری واستو نے کہا تھا کہ ہندوستان دہشت گردی ، تشدد اور بربریت سے پاک ماحول میں پاکستان کے ساتھ پڑوسی جیسے عام تعلقات رکھنے کا خواہاں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *