Pak FM Bilawal blames India for 'complicated' Indo-Pak tiesتصویر سوشل میڈیا

نیو یارک: پاکستان کے نئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کھٹاس اور کشیدگی کا تمام تر ذمہ دار ہندوستان کو ٹہرایا۔ یوں تو اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوئٹرریس سے ملاقات کے دوران ان کا مقصد امریکہ کے ساتھ تعلقات کے ، جس میں تلخی آئی ہوئی ہے، حوالے سے اظہار خیال کرنا تھا لیکن تمام پاکستانی رہنماؤں کی ہر پلیٹ فارم پر ہندوستان کے خلاف لب کشائی کی پرانی عادت سے بلاول بھٹو خود کو بھی نہ روک سکے اور انہوں نے اقوام متحدہ میں کہا دراصل جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئین کی دفعہ370حذف کر نے کے ہندوستانی فیصلہ نے تعلقات کشیدہ کیے ہیں۔

بلاول نے یہ بھی کہا کہ فی الحال مذاکرات ، کاروباری سرگرمیاں اور سفارت کاری کے لیے عملی طور پر گنجائش بہت زیادہ محدود ہے۔علاوہ ازیں جموں و کشمیر میں انتخابی حلقوں کا حدبندی کمیشن کی تشکیل کے فیصلہ نے تعلقات میں مزید خرابی پیدا کر دی۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سربراہ سے بات کرتے ہوئے اس پر اصرار کیا کہ پاکستان اپنے تمام پڑوسی ممالک بشمول ہندوستان سے امن کا خواہاں ہے جو اس وقت تک بہت مشکلرہے گا جب تک کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ طے نہ پاجائے۔

میڈیا کے مطابق بلاول نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ سے وسیع البنیاد تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ بلاول نے کہا کہ ہمارے خطہ میں جغرافیائی سیاسی روشنی میں خاص طور پر افغانستان کے حالات و واقعات کے باعث پاکستان کے امریکہ سے رشتے بہت گہرے ہیں ۔بلاول نے مزید کہاکہ ہمیں وقتی اور عارضی تعلقات ،ا یک نکاتی ایجنڈا تعلقات، سے دامن چھڑا کر مزید وسیع البنیاد تعلقات خاص طور پر تجارت پر زور دیتے ہوئے، قائم کرنے چاہئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *