اسلام آباد: ایران میں کرونا وائرس نام کے موذی مرض سے ہلاک شدگان کی تعداد 8ہوجانے کے بعد پاکستان کی ایران سے متصل سرحد سیل کر دی گئی۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگووے نے کہا کہ وفاقیحکومت نے پڑوسی ملک ایران میں کورونا وائرس کے کیسوں اور ہلاکتوں میں اضافہ کے پیش نظراتوار کی صبح ایران سے تجارت کے سب سے بڑے مرکزتفتان میں ایران سے متصل سرحد کو عارضی طور پر بند کر دیا۔
اس کے ساتھ ہی تفتان سرحد پر ڈاکٹروں اور این آئی ایچ کی ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں جو ایران سے واپس آنے والے پاکستانی زائرین اور دیگر مسافروں کی ملک میں داخلہ سے قبل طبی جانچ کریں گے۔ل
انگووے نے سرحد بند کردینے کے حوالے سے معلوم کیے جانے پر تصدیق کی کہ ”ہاں ہم نے سرحد بند کر دی ہے“۔ ا
س سے قبل پورے بلوچستان میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔اور ایران سے واپس آنے والے زائرین کو سختی سے ہدایت کی گئی تھی کہ کھانسی اور بخارہوتے ہی فوری طور پر کسی نزدیکی اسپتال میں اپنا طبی معائنہ اور خون کی جانچ کرائیں۔
میڈیکل ایمرجنسی کے نفاذ کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال علیانی کی ہدایت پر تفتان میں ایک عارضی اسپتال قائم کیا جارہا ہے جو ایک خیمہ میں ہوگا اور اس میں 100بسترڈالے جائیں گے۔