ابوظہبی: (اے یوایس )امیرالبحر ایڈمرل محمدامجد خان نیازی کو متحدہ عرب امارات کے اعلی عسکری اعزاز سے نوازا گیا۔ ایوارڈ تفویض کی پروقار تقریب کا انعقاد متحدہ امارات کے سفارتخانے میں کیا گیا۔
سربراہ پاک بحریہ کویہ تمغہ متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی جانب سے، ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
