Pak PM Imran Khan advisor Razak Dawood says trade with india is the need of hourتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: پاکستان میں بڑھتی مہنگائی نے اسے ہندوستان سے درآمدات پابندیوں پر ایک بار پھر سوچنے پر مجبور کر دیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت، کپڑا، صنعت و سرمایہ کاری عبد الرزاق داو¿د کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کیے جائیں جو ہندوستان سے زیا دہ پاکستان کے لیے سود مند ہیں۔

پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق اتوارکے روز عبد الرزاق داؤد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک وزارت تجارت کا تعلق ہے تو وہ اس وقت ایسی صورت حال سے دوچا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا یہ کہنا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت ہونی چاہئے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت پھر سے شروع ہوجانا چاہئے۔اور میں اسی کے حق میں ہوں۔وزیر اعظم کے مشیر تجارت نے ان خیالات کا اظہار ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام انجینئرنگ اور صحت کی دیکھ بھال سے متعلق ایک نمائش کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور یہ بات زور دے کر کہی کہ حالات کے پیش نظر ہندوستان کے ساتھ تجارتی پابندی ختم کردینا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *