Pak spy drone spotted near border in Jammu, retreats after army opens fireتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: یہاں موصول اطلاع کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو ہفتہ کی شام میں جموں ضلع میں 198کلومیٹر طویل بین الاقوامی سرحد پر ارنیا سیکٹر میں نایک پاکستانی جاسوس ڈرون طیارہ پرواز کرتے دیکھا گیا۔

بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل این ایس جاموال نے کہا کہ اس جاسوس جہاز پر بی ایس ایف اہلکاروں نے کچھ فائر کیے جس کے بعد یہ جہاز پسپائی اختیار کر کے پاکستان واپس چلا گیا۔ علاقہ میںاس ڈرون کی تلاش کی جارہی ہے۔

طویل عرصہ سے پاکستان جموں و کشمیر میں دہشت گردی کو بڑھاوا دینے مسلح دہشت گردوں ، اسلحہ ،بارود اور منشیات بھیجنے کے لیے ڈرونز اور سرحد پار سرنگوں کا استعمال کر رہا ہے۔17نومبر کو نگروٹا کے قریب بان ٹول پلازہ پر سلامتی دستوں کے ساتھ مسلح تصادم میں مارے گئے چاروں جیش دہشت گرد 160میٹر لمبی سرنگ کے راستے ہی ہندوستان میں گھسے تھے۔

بی ایس ایف کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ بی ایس ایف کے چوکنا رہنے سے چونکہ پاکستان کو سرحدی باڑ یا کھلی پٹیوں سے تخریب کاروں اور اسلحہ بھیجنے میں بہت مشکل پیش آرہی ہے اس لیے وہ سرنگیں اور ڈرون جیسے طریقوں کا استعمال کر رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *